عیدالفطرپرنئے نوٹ حاصل کرنے کا آج آخری دن

new noteکراچی ، عید پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے لیے 116 شہروں میں 516 بینک شاخوں سے ایس ایم ایس کے ذریعے نئے نوٹ حاصل کئے جاسکتے ہیں، اسکیم کا آج آخری دن ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق عید پر عوام کو نئے نوٹوں کی فراہمی یقنی بنانے اور اس کی تقسیم کے عمل میں شفافیت کی خاظر 2 رمضان سے ایس ایم ایس بکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔نئے نوٹوں کے حصول کے لیے ایس ایم ایس سے 13 لاکھ افراد نے بکنگ کوڈ حاصل کیے ہیں جن میں سے لگ بھگ 7 لاکھ افراد کو مختلف کمرشل بینکوں کی شاخوں سے نئے نوٹ فراہم بھی کیے جا چکے ہیں ۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ کے خواہشمند افراد آج رات 12 بجے تک 8877 پر ایس ایم ایس کر کے بکنگ کوڈ حاصل کرسکتے ہیں جس کے بعد یہ سروس بند کر دی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top