کراچی، کراسنگ ندی میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوا ر جاںبحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق کراسنگ ندی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 30 سالہ صغیر ولد نظیرموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی 35 سالہ مشتاق شدید زخمی ہو گیا، صغیر کی لاش اور مشتاق کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔