آن لائن

ہمارے ہاں 141 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر

ملک بھر سے

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 3 سالہ بچہ ہلاک چھاپیے ای میل
پیر, 06 فروری 2012 12:20

کراچی،  قومی ادارہ صحت اطفال میں تین سال کا بچہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہلاک ہو گیا جس پر ورثا نے ایمرجنسی میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کی ہے۔

بچے کے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں کی لاپروائی اور آکسیجن بند ہونے کے سبب بچہ موت کے منہ میں چلا گیا ان کا کہنا تھاکہ تین سالہ اریب کو گزشتہ شب صدرکے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے سول اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعدقومی ادارہ برائے صحت اطفال منتقل کیا گیا تھا۔

این آئی سی ایچ میں ایمرجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد حسین کے مطابق سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بچے کی حالت تشویش ناک تھی اس لیے لواحقین سے اسے جے پی ایم سی میں منتقل کرنے کے لیے کہا تھا۔

ان کا کہنا تھا ایمرجنسی کے تمام آکسیجن یونٹ چل رہے ہیں اور واقعے کی انکوئری کی جا رہی ہے۔

 

Share
 
 
بینر

قائد آباد: ہوٹل دستی بم حملہ

مقبول ترین