|
بدھ, 22 فروری 2012 20:34 |
کراچی، کلفٹن، گلبہار اور جوڑیا بازار میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے بلاک 9 میں ذاتی جھگڑے پر نوجوان کو گولیاں مار دی گئیں، ملزمان واقعے کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، فوری طور پر مقتول کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔
ادھر جوڑیا بازار میں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں20 سالہ علی اور 25 سالہ وقار زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور کاروبار بند ہوگیا ہے۔
دوسری جانب گلبہار کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے تاہم ایدھی ذرائع نے واقعے کی تصدیق سے انکار کردیا ہے۔
|