|
پیر, 06 فروری 2012 16:28 |
کراچی، متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ سے سینیٹ انتخابات کیلئے 10کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی سعودی عرب میں سابق سفیر اور حال ہی میں ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے عمر علی خان شیر زئی ، معروف قانون دان بیرسٹر فروغ نسیم، سابق ناظم کراچی مصطفی کمال ، نائب ناظمہ نسرین جلیل، سابق ناظم حیدرآباد کنور نوید جمیل، ڈاکٹر ارشد وہرہ اور نائلہ لطیف کے نام سے حاصل کئے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں نامزدگی کے لیے ارکان کا انتخاب متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں جلدکیا جائے گا۔ |