آن لائن

ہمارے ہاں 146 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر

ملک بھر سے

اے این پی نے جلسے کی تاریخ پھربدل ڈالی،23 مارچ کوجلسے کااعلان چھاپیے ای میل
پیر, 06 فروری 2012 19:05
کراچی،         عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبائی کابینہ،مجلس عاملہ،اراکین سندھ اسمبلی، سندھ سے تعلق رکھنے والے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اراکین اور مرکزی عہدیداران کا مشترکہ اجلاس عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ)کے چیئر مین شاہی سید کی قیادت میں مردان ہاﺅس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورت حال، روزگار اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کارکنان ،ووٹرز اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور جلسہ عام کے متعلق امور پر غور کیا گیا اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے آئین میں تمام اداروں کی حدود کا تعین کیا جاچکا ہے اپنی حدود سے تجاوز کرنے والا ہی تمام تر نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔

موجودہ حالات کو ٹکراﺅ کا تاثر دینا غلط ہوگاذمہ دارانہ طرزعمل ہی موجودہ وقت کا تقاضا ہے ۔ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت صرف اور صرف سیاسی قیادت رکھتی ہے َعوام کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے اپنے ووٹروں کو کسی بھی صورت مایوس نہیں کریں گے۔اپنے مینڈیٹ کے تناظر میں عوام اور اپنے کارکنان کو مایوس نہیں کریں گے۔

روزگار اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کارکنان کی مایوسی کو ختم کرنے کے لیے بھر پور کوششیں جاری رکھیں گے ٹکراﺅکے نتیجے میں مال غنیمت کے خوا ہش مندوں کو اس مرتبہ پھر مایوسی ہوگی۔

صوبے کی سیاسی فضاءکو برقرار رکھنے کے لیے اپنا سیاسی کردار جاری رکھیں گے جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملک کی بقاءکا ضامن ہے مشکل کی گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی سیاسی مصروفیات کی بناءپر 26 فروری کو ہونے والا جلسہ عام اب 23 مارچ کو مزار قائد پر منعقد کیا جائے گا گزشتہ کچھ عرصے سے شہر میں جاری فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ قابل تشویش ہے 6 سال بعد باچا خان فلائی اوور کی تعمیر اور اطراف کی سڑکوں کی عدم تعمیر ہٹ دھرمی، زیادتی اور اقربا پروری کی بد ترین مثال ہے جن کی جلد سے جلد تعمیر کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

Share
 

ملتی جلتی خبریں/مضامین

 
بینر

قائد آباد: ہوٹل دستی بم حملہ

مقبول ترین