آن لائن

ہمارے ہاں 148 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر

ملک بھر سے

23مارچ کو ٹھاٹھے مارتا سمندر مزار قائد کے سامنے ہوگا،شاہی سید چھاپیے ای میل
بدھ, 22 فروری 2012 20:10
کراچی،        عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ)کے چیئر مین شاہی سید نے مردان ہاﺅس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کارکنان 23مارچ کے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے گھر گھر رابطہ مہم شرو ع کردیںیہ جلسہ عام شہر میںخوف و دہشت کی فضاءکو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شہر میں قیام امن کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے 23مارچ کا جلسہ عام میں خواتین کی شرکت سے غلط تاثر خود بخود ختم ہوجائے گاتمام مظلوم قومیتوںاور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے کارکنان اپنی تمام صلاحیتیںبروئے کار لاتے ہوئے دن رات ایک کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے رہنماﺅں اورکارکنان کی بے انتہاءقربانیوں کی بدولت کراچی کا امن واپس لائیں گے کارکنان ہر حال میں صبر و برداشت سے کام لیں۔

Share
 

ملتی جلتی خبریں/مضامین

 
بینر

قائد آباد: ہوٹل دستی بم حملہ

مقبول ترین