آن لائن

ہمارے ہاں 151 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر

ملک بھر سے

ملک دشمن عناصر کی آنکھوں میں دفاع پاکستان کانفرنس کھٹک رہی ہے،جماعة الدعوة چھاپیے ای میل
پیر, 06 فروری 2012 15:50
کراچی ،        ملکی سلامتی اور پاکستان کے اسلامی و نظریاتی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ملک دشمن عناصر کی آنکھوں میں دفاع پاکستان کانفرنس کھٹک رہی ہے ، سازشی عناصر کے عزائم کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے۔

عوام کی بیداری کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے ڈرون حملوں کا سلسلہ ختم کر دیا ہے حکومت دہشت گردی کی روک تھام کے لیے امریکہ کو خطے سے نکالنے کے فوری اقدامات کرے۔

ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی قائدین مولانا بشیر احمد خاکی، مولانا عبدالعزیز مدنی، قاری گلزار احمد ، سیف اللہ اعظم، مولانا عبدالقدوس سلفی ، مولانا ابو احسان و دیگر نے بلدیہ ٹاﺅن اور بن قاسم ٹاﺅن میں دفاع پاکستان کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے کہا کہ دفاع پاکستان کانفرنس کے ذریعے امریکہ و بھارت کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ عوام اب بیدار ہوچکے ہیں اور وہ کسی بھی صورت بھارت اور امریکہ کی بدمعاشی کو برداشت نہیں کریں گے۔

پوری دنیا کی طرح پاکستان کے عوام کا شعور بیدار ہو رہا ہے۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ تبدیلی کی لہر کو محسوس کریں اور امریکی تقلید کو ختم کر دیں۔مقررین نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نفاذ کے لیے حاصل کیا گیا تھامگر یہاں اقتدار پر آنے والے حکمرانوں نے کبھی اسلامی نظام قائم کرنے کی کوشش نہیں کی۔

دفاع پاکستان کونسل کا مقصدپاکستان کا دفاع مضبوط کرنااور اس کو ایک حقیقی اسلامی ملک بنانا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میںدفاع پاکستان کانفرنس میں شریک ہوں۔


Share
 

ملتی جلتی خبریں/مضامین

 
بینر

قائد آباد: ہوٹل دستی بم حملہ

مقبول ترین