|
پیر, 06 فروری 2012 16:03 |
|
کراچی، شہر کی مختلف برادریوں ، تنظیموں اورانجمنوں کی جانب سے دفاع پاکستان کونسل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 12 فروری کو کانفرنس میں شرکت کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جماعةالدعوة کی جانب سے 12فروری کو مزار قائد پر منعقد ہونے والی دفاع پاکستان کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میںشعبہ تعلقات عامہ جماعة الدعوة کے وفود کاکراچی کی مختلف برادریوں اور جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مارواڑی، بلوچ ، میواتی، سندھی، جٹ ، مغل گودھرا، پٹنی ، ہزارہ قومی اتحاد، کچھی رابطہ کمیٹی، گبول، قریشی، راجپوت، گجر، بندھانی، انجمن مسلم کھتری، انجمن کاغذیان، ملک برادری کے سربراہان نے 12 فروری کو دفاع پاکستان کانفرنس میں شرکت کا اعلان کیا ہے ۔
مختلف علاقوں میں جماعة الدعوة کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران برادریوں کے رہنماﺅں نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے ہے کہا ہے کہ تمام برادریوں اور انجمنوں کی جانب سے کانفرنس میں بھر پور شرکت کی جائے گی ۔
|