آن لائن

ہمارے ہاں 157 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر

ملک بھر سے

ملکی دفاع کےلئے تمام محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائیں،محمد حسین محنتی چھاپیے ای میل
پیر, 06 فروری 2012 19:14
کراچی،        دفاع پاکستان کونسل کے تحت باغ قائداعظم شاہراہ قائدین پر ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کی صدارت میں برادر تنظیموں کا ایک اہم اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں جلسہ عام کو کامیاب ‘ مثالی اور تاریخی بنانے کےلئے مختلف حکمت عملیوں پر غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ جلسہ عام کے سلسلے میں تین دن تک شہر کے اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے ‘ موبائل پبلسٹی کی جائے گی ‘ وکلاء‘ تاجر ‘طلبہ‘ مزدور ‘ مدارس کے طلبہ ‘علماءکرام اور اساتذہ سمیت زندگی کے تمام شعبوں اور ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطے کئے جائیں گے ۔

اجلاس میں جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی ‘ ڈپٹی جنرل سیکریٹری مسلم پرویز‘ سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری‘ اسلامی جمعیت طلبہ عامر شہزاد‘ شباب ملی کے نعمان حمید‘ اسلامک لائرز موومنٹ عبدالوحید ایڈووکیٹ اور شاہد علی ایڈووکیٹ ‘ اسلامی نظامت تعلیم کے انتصار احمد غوری‘ فیض احمد فیض ‘ اسمال ٹریڈرز کے محمود حامد ‘ محمدعثمان شریف‘ ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے شہزاد مظہر ‘ خالد جمال ‘ ہومیو پیتھکس میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر عبداللہ سلیم ‘ جمعیت طلبہ عربیہ کے عبدالباسط ‘ نیشنل لیبر فیڈریشن کے خالد خان ‘تحریک محنت کے عبدالرحمن اعوان اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس کے شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کے تحفظ کےلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور پاکستان کی بقاءکےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔

جلسہ عام کو تاریخی بنانے کےلئے ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک رابطہ کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہاکہ حکمرانوں کے امریکا نواز اقدامات کی وجہ سے آج ملک داخلی اور خارجی محاذ پر خطرات سے دوچار ہوچکا ہے‘ پے درپے ڈرون حملوں سے ملکی سالمیت اور خودمختاری پامال ہورہی ہے اس صورتحال پر ملک کے محب وطن جماعتوں نے دفاع پاکستان کونسل قائم کی ہے ‘ جس کے تحت لاہور ‘راولپنڈی اورملتان میں تاریخی اجتماعات ہوئے ہیں اور عوام نے ان اجتماعات میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر کے حکمرانوں کی پالیسیوں سے بیزاری کا اعلان کیا ہے ۔

اب یہ جلسہ کراچی میں ہوگا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ آج ضرورت اس امرکی ہے کہ تمام سیاسی ومذہبی اختلافات اور وابستگیوں سے بالاترہوکر پاکستان کے دفاع کا عزم کیا جائے ۔

Share
 

ملتی جلتی خبریں/مضامین

 
بینر

قائد آباد: ہوٹل دستی بم حملہ

مقبول ترین