|
بدھ, 22 فروری 2012 18:28 |
|
کراچی، طبی ماہرین نے کہا ہے کہ لپ اسٹک کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق لپ اسٹک میں ”کولتار“ جیسے کیمیائی اجزاءکی موجودگی کے باعث سرطان اور دیگر جلدی خطرناک بیماریاں لاحق ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ خواتین دلکش اور دیدہ زیب دکھائی دینے کیلئے لپ اسٹک کا استعمال کرتی ہیں جبکہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ اس میں انتہائی مہلک کیمیائی جزو کولتار شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق نہ صرف بڑی عمر کی خواتین بلکہ چھ سال سے کم عمر کی بچیاں اور لڑکیاں بھی لپ اسٹک کا استعمال کرتی ہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ خواتین کے اندر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ مہلک بیماری کینسر اور جلد کی دیگر بیماریوں سے بچ سکیں۔
ماہرین نے بتایا کہ سرخ رنگ کی لپ اسٹکس میں سیسہ کی مقدار شامل کی جاتی ہے جس سے نظام تولید، رویوں میں بگاڑ اور زبان و بیان کے حوالے سے مشکلات سامنے آسکتی ہیں۔
|