کراچی، اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں 2 طلباء تنظیموں میں تصادم کے بعد بی اے پرائیویٹ کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس میں دو طلباء تنظیموں میں ہونے والے تصادم کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ نے بدھ اور جمعرات کو ہونیوالے بی اے پرائیویٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں جبکہ بی کام کے امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔