آن لائن

ہمارے ہاں 159 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر

ملک بھر سے

10 گرام سونا214اور فی تولہ 250 روپے مہنگا ہوگیا چھاپیے ای میل
بدھ, 22 فروری 2012 19:44
کراچی،        مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا تیزابی 10 گرام کے بھاﺅ 214 روپے کے اضافے سے 51 ہزار 42 روپے پر بند ہوئے۔

آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام کی قیمت گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 50 ہزار 828 روپے سے بڑھ کر 51 ہزار 42 روپے پر بند ہوئے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 6 ڈالر کی تیزی سے ایک ہزار 754 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 250 روپے کے اضافے سے 59 ہزار 550 روپے پر بند ہوئی جبکہ گذشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 59 ہزار 300 روپے تھی۔

اسی طرح22 قیراط سونے کی قیمت فی 10 گرام بھی 46 ہزار 592 روپے سے بڑھ کر 46 ہزار 789 روپے ہوگئی ۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کے نرخ ایک ہزار 100 روپے فی تولہ اور 942.85 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہے۔

Share
 
 
بینر

قائد آباد: ہوٹل دستی بم حملہ

مقبول ترین