آن لائن

ہمارے ہاں 159 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر

ملک بھر سے

صفو رہ گوٹھ، لکڑیوں کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر چھاپیے ای میل
پیر, 06 فروری 2012 16:17
کراچی،        صفورہ گوٹھ کے قریب لکڑی کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر واقع صفورہ گوٹھ کے قریب فرنیچر کی لکڑی کے گودام میں پہلے زوردار دھماکہ ہوا اور پھر آگ بھڑک اٹھی۔

آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے ہیں۔ فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر طلب کی گئی مگر آگ کی شدت میں اضافے کے باعث شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ سے آس پاس کی عمارتوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

Share