آن لائن

ہمارے ہاں 158 مہمان آن لائن ہیں
بینر
بینر
بینر

ملک بھر سے

لانڈھی سے انڈرورلڈگروپ کارکن گرفتار، اسلحہ و منشیات بر آمد چھاپیے ای میل
پیر, 06 فروری 2012 17:40

کراچی ،        لانڈھی میں سی آئی ڈی پولیس نے مقابلے کے بعدانڈرورلڈگروپ کے رکن کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی آئی ڈی نے لانڈھی میں چھاپہ مار ا تو ملزم نے فائرنگ شروع کردی اورمقابلے کے بعد ملزم ذیشان عرف شانی کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

فیاض خان کے مطابق ملزم نے بھتہ نہ دینے پر ڈاکٹر سمیت مختلف افراد کو قتل کر نے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم سے ایک کلاشنکوف اورمنشیات برآمدکی گئی ہے۔

فیاض خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے کہا ہے کہ اس کا ساﺅتھ افریقہ کے انڈرورلڈ گروپ سے تعلق ہے جسے سہیل نامی شخص آپریٹ کرتا ہے۔

ملزم سے مزید تفتیش کے بعد اہم انکشافات متوقع ہے۔

 

Share