|
بدھ, 22 فروری 2012 21:56 |
کراچی، ایس آئی یوپولیس نے کینٹ اسٹیشن کے قریب کارروائی کرکے مطلوب ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایس آئی یوپولیس نے کینٹ اسٹیشن کے قریب کارروائی کر تے ہوئے قتل،اقدام قتل اور دیگر وارداتوں میںمطلوب ملزم باز محمدکو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو کلاشنکوفیں اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔
|