شاہ فیصل کالونی،بچے سے مبینہ زیادتی کے دوملزمان گرفتار

arrest eکراچی بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے گرین ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔نجی چینل نے بتایا ہے کہ پولیس کے مطابق 11 سالہ بچے کے ساتھ دو روز قبل 30 سے 35 اور 18 سے 20 کے درمیان عمر کے ملزمان نے زیادتی کی کوشش کی تھی۔تاہم بچے نے اپنے والدین سے ملزمان کی شکایت کردی جس پر والدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے گزشتہ رات کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بچے کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Top