لڑکی کی ماں کوعلاج کیلئے 40لاکھ دئیے،سلمان مجاہد

salman mujhad baloch zکراچی لڑکی سے زیادتی کا الزام لگنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ بھی میدان میں آگئے ۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے لڑکی کی والدہ کو علاج کے لیے 40لاکھ روپے دئیے ،مجھے مدد کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے ۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے ،الزامات جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں ۔سلمان مجاہد نے مزید کہا کہ میں نے فاروق ستار کو جوائن کیا ہے اس لیے مجھے نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔

Top