دوحادثات میں رکشہ ڈرائیورجاں بحق،چارزخمی

body 2کراچی شہرقائد میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔کراچی میں شاہراہ پاکستان عائشہ منزل پر ٹرالر نے سوزوکی کو رونڈ ڈالا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ہے،دوسری جانب کراچی میں شہید ملت ایکسپریس وے پر قیوم آباد کے قریب رکشہ ٹرالر کی زد میں آ گیا ہے، حادثے کے نتیجے میں رکشۃ ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو عملے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Top