چندروزمیں پانچ سرکاری گاڑیاں  چھین لی گئیں

carsکراچی شہر قائد میں گزشتہ چند روز میں 5 سرکاری گاڑیاں چھن گئیں،نجی چینل کے مطابق کراچی میں رواں سال کے صرف 13 روز میں ہی 5 اعلیٰ سرکاری افسران کی گاڑیاں چھینی جا چکی ہیں جب کہ گزشتہ 3 ماہ کےدوران شہر قائد سے ڈائریکٹرجنرل صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ بلوچستان لیبر اور لوکل گورنمنٹ اوباڑو سمیت 19 سرکاری گاڑیاں چھینی یا چوری کی جا چکی ہیں۔ سب سے زیادہ 7 گاڑیاں درخشاں کے علاقے سے چھینی گئی ہیں حکام کے مطابق چوری یا چھینی گئی گاڑیاں کسی بھی دہشت گردی کی واردات میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے، اے سی ایل سی اور ضلع جنوبی کی پولیس تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں

Top