کلفٹن،منی چینجرمیں ڈکیتی، سکیورٹی گارڈزہی ملوث نکلے

Karachi-firingکراچی شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں باغ ابن قاسم کے قریب منی چینجر کی وین میں ڈکیتی،سکیورٹی پر مامور گارڈز ہی ڈکیتی میں ملوث نکلے۔ سکیورٹی پر مامور گارڈز ساتھیوں کی مدد سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سلطان آباد سے 23 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ پولیس کے مطابق منی چینجر کی وین شہر کے مختلف علاقوں میں قائم آؤٹ لیٹس سے رقم اکھٹی کر کے کلفٹن پہنچی تو وین کی سکیورٹی پر مامور دو گارڈز ثناء اللہ اور سبز علی اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے وین میں موجود ایک کروڑ 46 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے وین کے ڈرائیور اور 2 سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں پولیس نے سلطان آباد میں چھاپہ مار کر 23 لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واردات کی انکوائری رپورٹ طلب کر تے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

Top