رینجرزکی عدم موجودگی، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ

dakoکراچی شہر قائد پانچ دن سے رینجرز کی سیکورٹی سے محروم ہے ۔ پولیس حکام اس سیکورٹی گیپ میں پہلے سے زیادہ مستعد دکھائی دے رہے ہیں ۔ نجی چینل کے مطابق شہریوں کی خوش قسمتی ہے کہ اس دوران کوئی بڑا ناخوش گوار واقعہ رونما نہیں ہوا تاہم شہر بھر میں سٹریٹ کرمنلز بظاہر بے لگام ہیں ۔ گینگسٹرز کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں ۔ کراچی کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور تاجر برادری حکومت سندھ اور وفاق سے مطالبہ کر رہی ہے کہ کراچی میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مستقل بنیاد پر رینجرز کو خصوصی اختیارات دیئے جائیں ۔ پولیس اسٹیشنز میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی رپورٹنگ بڑھ گئی ہے ۔ شہری خود کو اس حوالے سے غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں ۔ پولیس کے اعلیٰ افسران اسٹریٹ کرائمز کے زور پکڑنے کی تردید کر رہے ہیں

Top