چرناآئی لینڈکے قریب ڈوبنے والے 20ماہی گیروں کی تلاش

fishermen boat sea1کراچی چرنا آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی چرنا آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی اور 20 سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔پاکستان فشر فوک فورم کے رہنما کمال شاہ کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار تمام ماہی گیروں کا تعلق مبارک ولیج سے ہے اور لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک کسی فرد کی ہلاکت یا بچ جانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں

Top