فارم ہاوس واقعے پرآئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

ig amjad javaid saleemiکراچی آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے کراچی حیدرآباد لنک روڈ پر پاکستان اسٹیٹ آئل کے ٹینکر پر مبینہ آتش گیر مادے سے حملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹ متعلقہ ڈی آئی جی سے تفصیلی انکوائری اور اس حوالے سے اٹھائے گئے ابتدائی پولیس اقدامات سمیت متعلقہ ایس ایس پی سے مرکزی شاہراہ پر پولیس سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔آئی جی سندھ نے تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران شہری کے زخمی ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے وقوعے کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے ملیر کے ایک فارم ہاؤس میں لڑکی۔سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے وقوعے کی جملہ تفصیلات پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے لیاری کے تاجر سے مبینہ بھتہ وصولی اور دھمکیوں کی کالز کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی سی آئی اے سے علیحدہ علیحدہ انکوائری پر مشتمل رپورٹس فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔

Top