پولیس اہلکارجاں بحق،تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب

ad khuaja 2کراچی ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق نشتر روڈ پر فائرنگ سے مبینہ طور پر پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹ پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی آئی جی سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے ایس ایس پی ایسٹ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد کی فارنزک تحقیقات کو ممکن بناتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے آپریشنز، انویسٹی گیشن پولیس ٹیمز اور سادہ لباس پولیس افسران اور جوانوں کو خصوصی ٹاسک دیا جائے۔ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نشتر روڈ نزد کراچی حلیم اسٹاپ تھانہ سولجر بازار کی حدود میں شہید ہونیوالے کانسٹیبل کا نام خالد شیخ ولد شاکر تھا اس کا بیلٹ نمبر 1982 جبکہ اس کی پوسٹنگ سی ٹی ڈی گارڈن میں تھی۔

Top