اعلیٰ سرکاری افسرکااغوا، تاوان میں نکاح بھی کرادیاگیا

kidnapکراچی بفرزون کے علاقے سے تین روز قبل پراسرار طور پر اغوا کیے جانے والے پورٹ قاسم میں اعلی عہدے پر فائز آفیسر کو اغوا کاروں نے تاوان کے طور پر نکاح کروا کر رہا کردیا.تیموریہ کے علاقے کے بی آر سوسائٹی سیکٹر 16/A کے ایک مکین نے تیموریہ تھانے میں 10مارچ کو اغواکی ایک ایف آر درج کرائی گئی کہ میر ے بھائی سبط انور جو کہ پورٹ قاسم میں بطور آفیسر ہے انھیں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے اس اطلاع پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 125/18درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او تیموریہ نواز بروہی نے نجی چینل کو بتایا کہ پولیس نے مغوی سبط انور کی اہلیہ کا بیان لیا تو انھوں نے بتایا کہ سبط انور کا فون آیا تھا اور اغوا کاروں نے ان کی تصاویریں بھی واٹس ایپ کی ہے جس میں ان کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اوروہ کافی پریشان لگ رہے تھے اور کہہ رہے کہ چند نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا اور زبردستی میری کسی لڑکی سے شادی کروا رہے ہیں۔مغوی کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ انکے شوہر نے بتایا کہ چند روز قبل آفس سے واپسی پر قائد آباد پر ایک خاتون کا میری گاڑی سے ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا اور اسکی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اس لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ تمھیں ہرجانے کے طورپر اس لڑکی سے شادی کرنا پڑے گی اس وجہ سے وہ میرا زبردستی نکاح کروا رہے ہیں۔

Top