لانڈھی،پولیس نے نادرا کے دفترپرچھاپہ،جعلی ملازم گرفتار

NADRAکراچی لانڈھی میں پولیس نے نادرا کے دفتر پر چھاپہ مار جعلی ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے نادرا آفس سے عابدنامی جعلی نادرا ملازم کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے شناختی کارڈ اور حساس نوعیت کے کاغذات بھی برآمد کر لئے ہیں۔پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزم نادرا آفس میں ایجنٹ کے طور پر کام کرتا تھا اور لوگوں سے زیادہ پیسے لیکر جعلی شناختی بناکر فراہم کرتا تھا۔تاہم زیر حراست ملازم اور نادرا افسران کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

Top