لیاری، گلشن اقبال میں فائرنگ، باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق

 lyariلیاری میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے باپ اور کمسن بیٹا گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔گلشن اقبال کے علاقے میں یونیورسٹی روڈ کے قریب بھی فائرنگ سے بھی ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میں چیل چوک کے قریب مسلح ملزمان نے گھر کے باہر کرتے ہوئے ایک بچے سمیت 2 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ مقتولین میں کمسن بچہ اور اسکے والد شامل ہیں۔

مقتولین میں والد کی شناخت زبیر اور کمسن بیٹے کی شناخت دوئف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات جاننے کی کوشیش کررہے ہیں۔ہلاک ہونے والے دونوں باپ اور بیٹا کی لاشوں کو پولیس کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مسلح ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔اس سے قبل گلشن اقبال کے علاقے میں یونیورسٹی روڈ کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوا۔

Top