مقتول جوڑے کی قبرکشائی کی رپورٹ پولیس کوموصول

bodyکراچی پسندکی شادی کی خواہش پرجرگے کے فیصلے کے نتیجے میں قتل کیے گئے جوڑے کی قبرکشائی کے بعدکیمیکل رپورٹ پولیس کوموصول ہوگئی ہے،نجی چینل کے مطابق کیمیکل ٹیسٹ میں نیند کی دوایازہرنہ دینے کی تصدیق ہوگئی ہے،واضح رہے کہ لڑکا اور لڑکی کوپنچایت کے فیصلے کے بعدکرنٹ لگاکرقتل کیاگیاتھا، جرگے کے فیصلے پر جوڑے کوپسندکی شادی کی خواہش پر5اگست کوقتل کیاگیاتھا،پولیس تاحال قتل کافیصلہ دینے والے جرگے کے سربراہ سرتاج کوگرفتارنہ کرسکی،پولیس نے مقتولین کی 13اگست کوقبر کشائی کی تھی,15سالہ تاج بی بی اور17سالہ عبدالرحمان ابراہیم حیدری علی حسن گوٹھ کے رہائشی تھے

Top