سلمان مجاہدنے پی ٹی آئی کارکن پراسلحہ تان لیا،مقدمہ درج

salman mujahidکراچی نجی چینل کے مطابق ایم کیوایم فاروق ستار گروپ کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے معمولی سے جھگڑے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سے وابستہ کارکن احسن علوی پراسلحہ تان لیا۔ پی ٹی آئی کارکن احسن علوی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ ڈیفنس فیز 2 کی ایک گلی سے گزر رہے تھے کہ مخالف سمت سے سلمان مجاہد اپنی گاڑی میں آرہے تھے۔ تنگ گلی ہونے کی وجہ سے وہ سلمان مجاہد بلوچ کی گاڑی کو فوری طور پر راستہ نہ دے سکے، جس پر سلمان مجاہد بلوچ کے گارڈز نے ان پر اسلحہ تان لیا اور نازیبہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی اور خرم شیر زمان گزری تھانے پہنچ گئے اور سلمان مجاہد کیخلاف درخواست دی۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی ہدایت پر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں سلمان مجاہد بلوچ کو نامزد کیا گیا ہے۔

Top