آباداورپاکستان بزنس کونسل کےدرمیان معاہدے پردسخط

abadکراچی پاکستان اور دبئی میں تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے آرکیٹکچرل ،ٹیکنیکل اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کے لیے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) اور دبئی چیمبر سے الحاق شدہ پاکستان بزنس کونسل کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔ آباد ہائوس کراچی میں منعقدہ تقریب میں آباد کے سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے نائب صدر احمد ریاض نے ایم او یو پر دستحط کیے۔اس موقع پر آباد کے چیئرمین محمد عارف یوسف جیوا، پی بی سی دبئی کے صدر احمد شیخانی،آباد کے وائس چیئرمین سہیل ورند،آباد سدرن ریجن کے چیئرمین الطاف تائی بھی موجود تھے۔محمد عارف یوسف جیوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رئیل اسٹیٹ میں کاروبار کے حوالے سے پاکستان ایک پرکشش ملک ہے،آباد کے ممبران پاکستان میں تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد دبئی کے تعمیراتی شعبے میں بھی کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہے۔عارف جیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دبئی کی تعمیراتی سرگرمیوں اور باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آباد دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ اگر چہ پاکستان میں بلڈرز اور ڈیولپرز کو کثیرالجہت چیلنجز کا سامنا ہے لیکن تعمیرات سے منسلک ہر شعبے میں آباد کو حکومتی حلقوں میں خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مختلف نوعیت کے چیلنجز کے باوجود پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں

Top