وزیراعظم کی آبادکے وفدسے ملاقات،تعاون کی یقین دھانی

abadکراچی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کی اسلام آباد،کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں شروع کردہ سوشل ہائوسنگ اسکیموں میں مکمل حکومتی تعاون کا اعلان کرتے ہوئے پانی،گیس،بجلی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور جائیدادوں کی منتقلی کی مد میں ادا کیے جانے والے وفاقی ٹیکس میں کمی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ یقین دہانی وزیر اعظم نے چیئرمین آباد کی قیادت میں وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے کی ہے۔وفد میں آباد کے سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس،سابق سینئر وائس چیئرمین محمد حسن بخشی،ایف پی سی سی آئی کے سابق صد رئوف عالم،آباد کے ممبران ادریس قدوائی،نعیم خان،رئیس عباسی اور جان محمد جیوا شامل تھے۔اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کے لیے افورڈ ایبل ہائوسنگ اسکیمیں شروع کرنے پر آباد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذکورہ اسکیموں کے لیے تمام یوٹیلیٹی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔جائیداد کی منتقلی پر وفاقی ٹیکسوں کے حوالے سے وزیراعظم نے آباد کے موقف کی تائید کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت جائیداد کی منتقلی پر ادا کیے جانے ٹیکسوں کو معقول سطح پر لائے گی تاکہ عوام ان ٹیکسوں کو آسانی کے ساتھ ادا کرسکیں

Top