آن لائن سفری سروس کمپنی کریم نے کرائے بڑھادیے

careem-700x463کراچی آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی کریم نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں میں اپنے کرائے بڑھا دیے۔نجی چینل کےمطابق کریم نے فوری طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اپنے کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔کریم کی جانب سے یہ فیصلہ حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا۔کریم کی جانب سے چند دن قبل اپنے صارفین کو بھیجی گئی ای میل میں آگاہ کیا گیا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ان کے ڈرائیورز کو کاروبار کو جاری رکھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جس وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے

Top