گیس سپلائی میں کمی،سی این جی اسٹیشنزجمعہ کوکھلیں گے

cng1کراچی سوئی سدرن حکام کے مطابق، گمبٹ گیس فیلڈ کے سالانہ مرمتی کام کی وجہ سے ادارے کو گیس کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، اس لئے بروز جمعرات 12 اکتوبر کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔واضح رہے کہ کراچی میں 70 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر چلائی جا رہی ہے۔ ایسے میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹے بند رہنے سے شہریوں کو ذرائع آمد و رفت کے حصول کے لئے دھکے کھانے پڑ جاتے ہیں۔

Top