ڈالر 119.35روپے کی ریکارڈسطح تک جاپہنچا

dollor upکراچی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 119.35 روپے کی ریکارڈ ترین سطح پر جا پہنچی ہےاور یوں روپیہ پاکستان کی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق رواں ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی قدر119روپے کی ریکارڈ سطح کوچھو گئی ہے۔جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 118.40روپے سے بڑھ کر118.50روپے اور قیمت فروخت 118.90روپے سے بڑھ کر119.35 روپے ہو گئی تاہم انٹربینک مارکیٹ مستحکم رہی اور سٹیٹ بینک کے ڈیٹا کے مطابق ڈالر 115.61 روپے کی سطح پر برقراررہا۔ادھر 50پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت فروخت 140روپے سے بڑھ کر140.50روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 158روپے اور قیمت فروخت159.50روپے پر بدستور برقرار رہی۔دوسری جانب انٹر بینک میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر2پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید115.62روپے سے بڑھ کر115.64روپے اور قیمت فروخت 115.67روپے سے بڑھ کر115.69روپے ہو گئی۔

Top