ڈالرمزیدمہنگا،122روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا

dollers-3کراچی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر دو روپے 66 پیسے مہنگا ہوکر 122 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 88 پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور آج ڈالر نے 2.66 روپے کی چھلانگ لگائی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 115.62 روپے سے بڑھ کر 122.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ چکا ہے۔

Top