عمران خان معیشت کی بحالی کا وعدہ یاد رکھیں،ثاقب فیاض

fayaz-magoonکراچی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے سابق نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے نا مزد کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ حلف اٹھانے کے بعد قوم سے کیے گئے وعدوں کو ضرور پورا کریں گے۔ عمران خان نے انتخابات سے پہلے تاجربرادر ی اور عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ دینے کے اقدامات خاص طور پر معیشت کی بحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Top