کمرشل گیس کنکشن کی بحالی پر وزیراعظم کے مشکورہیں،محسن

gas load shadingکراچی سوئی سدرن گیس کمپنی کنٹریکٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محسن علی خان نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان شاہد خان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریبا چھ سالوں سے کمرشل صارفین کے لئے گیس کے نئے کنکشن کی بندش کے سبب کمرشل صارفین کو دشواریوں کا سامنا تھا اور وہ اپنے کاروبار کے لئے مہنگے داموں گیس سلنڈرز کے ذریعے گیس استعمال کرنے پر مجبور تھے مگر وزیراعظم کے کمرشل صارفین کے لئے گیس کنکشنز کی بحالی کے فیصلے کے بعد ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور کمرشل صارفین وزیراعٖظم کے مشکور ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کے وزیراعظم کا یہ فیصلے ملکی صنعتی ترقی کا سبب بنے گا۔ اور اس سے سوئی گیس کمپنی کے ریونیو کی مد میں میں اضافہ ہوگا۔

Top