چیمبر کی مجید عزیزکوای ایف پی کاصدرمنتخب ہونے پرمبارکباد

KCCI Logoکراچی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے صدر شمیم احمد فرپو، سینئر نائب صدرآصف نثار، نائب صدر محمد یونس سومرو نے کے سی سی آئی کے سابق صدر مجید عزیز کو ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان( ای ایف پی) کے انتخابات میں متفقہ طور پر صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں کے سی سی آئی کے عہدیداران نے کہاکہ انہیں پختہ یقین ہے کہ نئے عالمی اقتصادی ماحول میں انسانی وسائل کے شعبے پر نظرثانی لازمی ہے جس میں مستقبل کے امور کی نئی تعریف پر زور، کارپوریٹ گورنس پر صدق دل سے عمل پیرا ہونا، بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق سماجی پالیسی کی تشکیل اورآجروں و کارکنوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا انتہائی ضروری ہےکے سی سی آئی کے عہدیداران نے توقع ظاہر کی کہ مجید عزیز کی قیادت میں ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان تمام متعلقہ مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو گا خصوصاً روزگار کے نئے مواقع پیدا کر نے،برآمدات میں اضافے،لیبر قوانین میں تبدیلی اور لیبر کے اقدامات میں بنیادی ترامیم کے لیے لابنگ کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے سی سی آئی ای ایف پی کی حمایت جاری رکھے گا اور دونوں اداروں کے مابین قریبی گٹھ جوڑ قائم کرنے میں کردار ادا کرے گا کیونکہ دونوں ہی کہ مقاصد یکساں ہیں اور اگر پاکستان عالمی مارکیٹ میں مضبوط کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو یہ انتہائی ضروری ہے۔

Top