کے الیکٹرک کی وحشیانہ لوڈشیڈنگ جاری،عوام بلبلانے پرمجبور

load shading 2کراچی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ دھڑلے سے جاری ہے،کراچی کے کئی علاقوں میں آج بھی شہری گھنٹوں بجلی سے محروم رہے،نجی چینل کے مطابق ایف بی ایریا کے کئی بلاکس ،گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی جبکہ گولیمار، ناظم آباد، لیاقت آباد، لسبیلہ سمیت کئی علاقوں کی بجلی معطل ہے ۔کے الیکٹرک کے دعوے، دھرے کے دھرے رہ گئے، شہری بدستور گرمی اور بجلی کی بندش کے عذاب میں مبتلا ہیں ۔کئی علاقوں میں تو گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔شہری رات آنکھوں میں کاٹنے پر مجبور ہیں مگر کے الیکٹرک کے ترجمان کو سب اچھا دکھائی دے رہا ہے۔ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔گلستان جوہر بلاک 8 ، گولیمار، ناظم آباد، لیاقت آباد اور لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے

Top