ڈیری فارمرزدودھ کی قیمتیں بڑھانے پرڈٹ گئے

milk retailerکراچی ڈیری فارمز عہدیداران نے دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا اٹل فیصلہ کرلیا۔ دودھ کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان اورحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔حکومتی ناقص پالیسیوں کے سبب ڈیری فارمز میں دودھ کی پیداوار 35 فیصد کم ہوگئی جس کے سبب اپریل تک دودھ کا بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔ اس وقت بیشتر ڈیری فازمز سے دودھ کا نرخ 75 روپے سے بڑھ کر 90روپے فی لیٹر ہوگیا۔ جس کی وجہ سے بیشتر دوکانوں میں دودھ 85روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 105 روپے میں فروخت ہورہا ہے،ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شکیل عمر کا کہنا تھا کہ شہری مہنگائی سے پہلے ہی تنگ ہیں، اس پر مہنگا دودھ شہریوں کے لیے مزید پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے دودھ کے نرخ کو کنٹرول کرنے کی پالیسی تیار کرنے کی اپیل کی ہے

Top