پی آئی اے کی ناقص پلاننگ کے باعث21پروازیں منسوخ

PIAکراچی پی آئی اے کی ناقص حکمت عملی اور طیاروں کی کمی کے سبب 21 پروازیں منسوخ ہوگئیں، قومی ائرلائن کی ناقص حکمت عملی اور طیاروں کی سبب آج بھی 21 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے یومیہ پروازوں کی منسوخی معمول بن گئی ہےذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کی اندرون ملک لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سکھر، پشاور اور اسکردو کی 12 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی آئی کی غفلت کے باعث 29 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں

Top