پاکستان ریلویزکارمضان کیلئے خصوصی پیکیج کااعلان

Circular railwayکراچی وزیر ریلویز کے اعلان کردہ خصوصی پیکیج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہو گا۔نجی چینل کے مطابق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعایت دی جائے گی۔پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کیلئے تمام مسافروں کو رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلویز کے اعلان کردہ خصوصی پیکیج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہو گا۔ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعایت دی جائے گی۔ترجمان ریلویز کے مطابق پاکستان ریلویز کو اعزاز حاصل ہے کہ جب ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھاتے ہیں، یہ کم کر دیتا ہے۔ پانچ برسوں میں دو درجن سے زائد مواقع پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر چکے ہیں۔ رمضان المبارک کے بعد عید کے دنوں میں بھی مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔

Top