اسٹاک ایکسچینج،انڈیکس 43783پوائنٹس پربند

karachi stock exchange21کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروباری سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس تقریباً گزشتہ روز کی سطح پر رہا اور اس میں 9 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔9 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 43 ہزار 783 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران ایک موقع پر انڈیکس نے 44 ہزار 121 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کی لیکن پھر 43 ہزار 61 پوائنٹس کی سطح تک آگیا، تاہم دوسرے ہاف میں انڈیکس میں ریکوری ہوئی منفی رجحان کم ہو کر 9 پوائنٹس تک آگیا۔کاروباری حجم کے لحاظ سے توانائی کا شعبہ نمایاں رہا جس میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئر کا کاروبار ہوا، اس کے بعد بینکنگ سیکٹر میں ایک کروڑ 70 لاکھ جبکہ مواصلات کے شعبے میں ایک کروڑ 20 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

Top