اسٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان،196پوائنٹس کمی

karachi-stock-exchange-kse3کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری ہے اور نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 196 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔مندی کے باعث 100 انڈیکس 41 ہزار 240 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان رہا اور دن کی کم ترین سطح 41 ہزار 142 پوائنٹس رہی۔الیگزر سیکیورٹیز کے بیان میں کہا گیا کہ ’مارکیٹ مجموعی طور پر سست روی کا شکار رہی اور اداروں اور ریٹیل سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں کم دلچسپی دیکھی گئی جس کے باعث کے ایس ای آل انڈیکس کا ٹرن اوور صرف 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا، جو مئی 2015 کے بعد کم ترین ہے۔

Top