اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روزبھی مندی

karachi-stock-exchange-kse3کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی رہی اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 61 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار 11 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے پہلے آدھے گھنٹے میں مارکیٹ میں مثبت سرگرمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے 43 ہزار 188 پوائنٹس کی سن کی بلند ترین سطح کو چُھوا، تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں منفی رجحان رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 210 پوائنٹس کمی کے بعد 42 ہزار 861 پوائنٹس تک جاپہنچا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6 ارب روپے رہی۔کُل 343 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 90 کی قدر میں اضافہ، 228 کی قیمتوں میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Top