اسٹاک ایکسچینج رواں سال کی کم ترین سطح پرآگیا

stockکراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔نجی چینل کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید ترین مندی دیکھی جارہی ہے۔ جس سےسرمایہ کار بھی پریشانی کا شکار ہیں،کاروبار ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس گرگیا اور پہلے سیشن کے دوران میں رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار دس پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور کاروبار کے دوران پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس انتالیس ہزار دو سو پینسٹھ پر ریکارڈ کیا گیا

Top