پاناماکیس،اسٹا ک ایکسچینج میں تیزی کارجحان جاری

karachi stock exchange21کراچی پاناما کیس کے فیصلے کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہیں تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم کی نااہلی سے بچنے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔فیصلے سے قبل گزشتہ روز سرمایہ کار اور کمپنیاں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر محتاط رویہ اپنائے ہوئے تھے لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ سنانے کے بعد تمام اندیشے اور افواہیں دم توڑ گئیں۔ جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ کا کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 700سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان کا برقرار رہے گا

Top