طارق روڈپریوم آزادی،قومی پرچم کشائی کی تقریب ہوگی

flagکراچی طارق روڈ پر الائنس آف مارکیٹ کے تحت یوم آزادی کے حوالے سے قومی پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر مفسر ملک بی ایم جی کے کو چیئرمین انجم نثار، زبیر موتی والا، معروف سماجی رہنما خواجہ قدیر، میمن فیڈریشن کے چیئرمین فاروق موٹلانی، جنید ماکڈا، کراچی چیمبر کے نائب صدر الیاس میمن دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ بزنس ویمن کی بڑی تعداد شریک تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجم نثار نے کہاکہ یوم آزادی منانے کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان کے امیج کو بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ الیکشن 2018ء میں بی ایم جی کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ زبیر موتی والا نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تاجروں اور صنعتکاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ بی ایم جی کو کامیاب کرانے کے لیے چھوٹے تاجر آگے آئیں۔ کراچی چیمبر کے صدر مفسر ملک نے کہاکہ بی ایم جی کے سربراہ سراج قاسم تیلی کی سربراہی میں ہم سب متحد ہیں الیکشن 2018ء میں ہمارے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ خواجہ قدیر نے کہاکہ پاکستان میں تبدیلی آچکی ہے مگر اب بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ہمیں وہ پاکستان چاہیے جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا۔ ہم رہیں نہ رہیں ہماری نسل کو خوشحال پاکستان ملے۔ الیکشن 2018ء میں ہم بی ایم جی کو کامیاب کرائیں گے میمن فیڈریشن کے چیئرمین فاروق موٹلانی نے کہاکہ بی ایم جی گروپ کو کامیاب بنائیں گے جنہوں نے چھوٹے تاجروں کے لیے بہت کام کیا۔ تقریب سے جنید ماکڈا، الیاس میمن و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Top