انسدادپولیومہم کامیابی سے جاری ہے،آصف جمیل

20-4-2017کراچی ڈپٹی کمشنر ضلع غربی محمد آصف جمیل نے کہا ہے کہ ضلع غربی میں عام علاقوں کی طرح حساس علاقوں میں بھی انسداد پولیو مہم کامیابی کیساتھ جاری ہے ،سات روزہ انسداد پولیو مہم میں 59لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ ہم کو کامیاب بنانے کیلئے 3ہزار پولیو ورکز خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اسسٹنٹ کمشنرز و مختیار کار سمیت ڈبلو ایچ او،یونیسیف ، این اسٹاپ کے افسران اورڈی سی کے میڈیا کو آرڈینٹر سید مظہر امام بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غربی محمد آصف جمیل نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے ابتدائی چار روز میں پولیو ورکرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے تاہم مہم کے دوران جن گھروں میں موقع پر بچے موجود نہ ہوں تو دوسرے دنوں میں بچوں کو ہر صورت پولیو کے قطرے پلائیں جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اس مقصد کیلئے 1500پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور کئے گئے ہیں ضرورت پڑنے پر انکی تعداد میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نارمل زون سمیت حساس علاقوں میں ڈبلوایچ اواوریونیسف کے نمائندہ انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیں گے اس لئے مہم کے دوران غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ برداشت نہیں کیا جا ئیگا ،ٹاؤن ہیلتھ آفیسرز،اسسٹنٹ کمشنرزاور مختیار کار مہم کی سخت نگرانی کریں

Top